Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
NATO supply should be taxed
06-30-2010, 11:56 PM
Post: #1
NATO supply should be taxed
نیٹو سپلائی پر ٹیکس کی تجویز
[Image: 090126natosupplies226.jpg]

سینٹ کی قائمہ کمٹی نےحکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ افغانستان میں موجود اتحادی افواج کے لیے سازو سامان لے کر جانے والی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کریں۔ قائمہ کمیٹی کی دلیل ہے کہ نیٹو افواج کےلیےسازو سامان لے جانے والی گاڑیوں کی وجہ سے بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کی سڑکیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔


کراچی میں سینٹ کی قائمہ کمٹی برائے ترقیاتی منصوبہ جات کے ایک اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی۔ اس کمیٹی کے چیئرمین حاجی عدیل ہیں جبکہ عبدالمالک بلوچ اور عبدالرزاق تھیم اس کے رکن ہیں۔

حاجی عدیل نے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں ایساف اور نیٹو کے لیے جو ٹرک، ٹینکر اور ٹرالر سامان لیکر جاتے ہیں وہ ملکی سڑکوں پر بہت زیادہ لوڈ ڈال رہے ہیں۔

جس وقت امریکہ اور اتحادیوں نے عراق پر حملہ کیا تھا تو انہوں نے ترکی کی سڑکیں استعمال کیں تھیں اس سلسلے میں وہ چار سو ڈالر فی ٹرک ٹیکس ادا کرتے تھے مگر پاکستان میں ایسا کوئی ٹیکس نہیں۔

حاجی عدیل کے مطابق انہوں نے امریکہ کے دورے کے موقعے پر اس معاملے پر بات کی تھی مگر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا کنٹریکٹر سے معاہدہ ہے پاکستان حکومت ان سے ٹیکس لے سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون ملک جو ٹرک چلتے ہیں ان کے لیے الگ ٹیکس ہے مگر جو ملک سے باہر جاتے ہیں وہ یہاں کی سڑکیں استعمال کرتے ہیں ٹول پلازہ پر ان سے زیادہ چارج کیا جائے کیونکہ موٹر وے خسارہ میں جا رہے ہیں اور آمدنی کم ہے۔

دوسری جانب پاکستان آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے صدر یوسف شاہوانی کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر وہ بہت کم ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر غیر قانونی وصولی بہت زیادہ ہے۔ ان کے مطابق کراچی سے لیکر طورخم تک وہ فی ٹرک دو ہزار رپے ٹول ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں یہ وہ اپنی جیب سے دیتے ہیں ٹھیکیدار انہیں نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ افغانستان پر امریکی حملے کے وقت پاکستان حکومت نے کچھ ہوائی اڈوں کے ساتھ اتحادی فوجی کو سامان کی ترسیل کے لیے کراچی کی بندرگاہوں کے استعمال کی بھی اجازت دی تھی۔

ٹرانسپورٹوں کے مطابق روزانہ دو سو سے ڈھائی سو ٹینکر اور ٹرالر عسکری ساز و سامان کے علاوہ تیل اور دیگر اشیائے ضرورت کی دیگر چیزیں لیکر چمن اور طورخم پاس سے افغانستان میں داخل ہوتے ہیں۔

دو ہزار سات سے اب تک ان ٹینکروں اور ٹرالروں پر کراچی، اسلام آباد، پشاور اور جعفرآباد میں حملے بھی ہوچکے ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/..._tax.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Lahore: Two Projects of Developers were Taxed without Audit LRE-Azan 0 1,149 01-01-2022 06:35 PM
Last Post: LRE-Azan
  300MW Plant In Gwadar will supply Free Electricity To Aarea issued LRE-Azan 0 4,887 01-17-2018 05:05 PM
Last Post: LRE-Azan
  Indian PM’s offer to supply 5,000MWIndian PM’s offer to supply 5,000MW Salman 0 4,025 03-31-2012 01:45 PM
Last Post: Salman
  CDA to acquire land for water supply project Lahore_Real_Estate 0 3,915 02-27-2012 12:20 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Nato attack on Pakistani post flayed Lahore_Real_Estate 0 4,046 04-28-2011 02:14 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Five-day weekly gas supply to Faisalabad from today Lahore_Real_Estate 0 3,303 03-04-2011 05:12 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Gas supply to Punjab industry suspended Lahore_Real_Estate 0 3,859 12-13-2010 01:31 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  LHC returns plea against land allotment to US, NATO Lahore_Real_Estate 0 3,350 11-30-2010 05:49 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  NATO Conference & Future of Afghanistan LRE 0 4,414 11-28-2010 11:48 AM
Last Post: LRE
  Bin Laden living comfortably in Pakistan: Nato Lahore_Real_Estate 0 3,449 10-19-2010 11:45 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  NATO urged to use Gwadar Port LRE 2 9,741 10-15-2010 07:37 AM
Last Post: LRE
  Nato copters violate airspace in Balochistan Lahore_Real_Estate 0 3,558 10-13-2010 01:16 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Nato supplies through Torkham resume after 11-day hiatus Lahore_Real_Estate 0 3,390 10-11-2010 12:10 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Probe launched into 500 missing Nato vehicles Lahore_Real_Estate 0 3,521 10-11-2010 12:08 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  NATO supplies remain suspended for 5th day Lahore_Real_Estate 0 3,322 10-05-2010 01:44 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Nato's chief urges route re-opening: deaths of soldiers 'regretted' Lahore_Real_Estate 0 3,681 10-05-2010 01:35 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Nato supply line will re-open when security improves: FO Lahore_Real_Estate 0 3,986 10-04-2010 02:27 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Pakistan to consider other options if NATO strikes again: Gilani Lahore_Real_Estate 0 3,550 10-02-2010 01:30 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  JI protests Nato attack Lahore_Real_Estate 0 3,985 10-02-2010 01:27 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Airspace violation: Pakistan warns Nato Lahore_Real_Estate 0 3,702 10-02-2010 01:25 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)