Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News

Full Version: RDA Issues Notices to Owners of 13 Illegal Housing Schemes, Including Well-Known Name
You're currently viewing a stripped down version of our content. View the full version with proper formatting.

RDA Issues Notices to Owners of 13 Illegal Housing Schemes, Including Well-Known Names

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی
پریس ریلیز، 25 اکتوبر 2023
آر ڈی اے نے 13 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے جن میں رائل گارڈن سٹی، اوربٹ انٹرنیشنل، راوت انکلیو، کے ایچ آر ٹاؤن فیز II، کشمیر گارڈن، ہولی ریزیڈینشیا، میڈوز فارم ہاؤسز، سپرنگ ویلی فارم ہاؤس، رائل فالکن ٹاؤن، نیشنل گولڈ انکلیو،صوبدا پاکستان ٹرسٹ، جی بی ویلی اور ٹریبزون سمارٹ سٹی شامل ہیں۔
آر ڈی اے نے سپانسرز کو متنبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ بند کر دیں۔
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے تیرہ غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جن میں رائل گارڈن سٹی چکری روڈ پر، پسوال میں اوربٹ انٹرنیشنل، کلر سیداں روڈ پر راوت انکلیو، جی ٹی روڈ پر کے ایچ آر ٹاؤن فیز II، روات میں کشمیر گارڈن، جی ٹی روڈ کے قریب کلیام شریف میں ہولی ریذیڈنشیا، میڈوز فارم ہاؤسز، سپرنگ ویلی فارم ہاؤس اور رائل فالکن ٹاؤن چک بیلی خان روڈ پر، سکھو موڑ چکوال روڈ پر نیشنل گولڈ انکلیو، مندرہ چکوال روڈ پر صوبدا پاکستان ٹرسٹ، سنگھوری سرور شہید روڈ راولپنڈی پر جی بی ویلی اور ٹریبزون سمارٹ سٹی شامل ہیں۔
ترجمان آرڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں۔ مزید برآں، سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کا این او سی و منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔ اسے آر ڈی اے ویب سائٹ http://www.rda.gop.pk پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ اور ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام الناس کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت بھی قابل ذکر ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Reference URL's