Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Dr AQ Khan on Black Water Hitlist
12-15-2009, 09:15 PM
Post: #1
Dr AQ Khan on Black Water Hitlist

’ڈاکٹر قدیر بلیک واٹر کی ہٹ لسٹ پر تھے‘


حسن مجتبیٰ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیویارک

[Image: 090921060903_qadeer_khan_226.jpg]

معروف امریکی جریدے ’وینٹی فیئر‘ نے امریکی نجی فوجی ایجنسی بلیک واٹر کے سربراہ کے اعترافات سمیت ایجنسی سے متعلق انکشافات پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلیک واٹر کو امریکی سی آئی کے کی طرف سے پاکستان کے نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قتل کرنے کا کام دیا گیا تھا لیکن بعد میں امریکی حکومت کی طرف سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

فیشن، فن اور سیاست پر نکلنے والے مشہور امریکی جریدے ’وینٹی فیئر‘ کے تازہ ترین شمارے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بلیک واٹر کے سربراہ ایرک پرنس کی شخصیت پر خاکے اور ان کے انٹرویو میں بلیک واٹر سے متعلق کي گئی کئي کاروائیوں اور سرگرمیوں کی تردید اور تصدیق کے علاوہ بلیک واٹر تنظیم کے امریکہ کے اندر اور عراق اور افغانستان میں کاروائیوں کے متعلق اہم انکشافات بھی کیےگئے‎ ہیں۔

اس رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر کا ذکر بھی ہے جس کے مطابق سی آئی اے نے بلیک واٹر کو القاعدہ اور طالبان رہنماؤں کو قتل کرنے کے پروگرام چلانے کا ٹھیکہ دیا تھا۔ اس پروگرام سے واقف ایک ذریعے کے حوالے سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کے ایسے پروگرام میں مبینہ طور گیارہ ستمبر کے دہشتگرد حملوں میں ہائی جیکروں کی مالی معاونت کرنے والے شخص مامون درکنزالی کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں نشانہ بنا کر قتل کرنے کے منصوبے کے علاوہ پاکستان کے نیوکلئير سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کا قتل بھی شامل تھا۔
’وینٹی فیئر‘ کی اسی رپورٹ میں یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ دبئي میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مبینہ طور متوقع طور سی آئی ٹیم نے دبئي میں ڈھونڈ نکالا تھا لیکن امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے اس کارروائی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

جریدہ بتاتا ہے کہ سی آئي اے کے قاتل جتھوں کے’ڈھونڈو، نشانے کا تعین کرو اور ختم کرو‘ نامی پروگرام کی منظوری سنہ دو ہزار دو میں سابق صدر جارج بش نے دی تھی۔ اس سے قبل سی آئی اے کے ایسے پروگرام پر ریگن دور میں پابندی عائد کر دی گئي تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے افراد کو نشانے پر رکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایجنسی کے پروگرام کا دائرہ اس سے کہیں بڑا تھا جتنا تصور کیا جاتا تھا۔

تاہم امریکی جریدے نے اپنے سی آئي اے میں ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عبدالقدیر خان یا درکنزالی جیسے مشنز کو ختم کردینے کی وجہ ایسے مشنوں پر مامور افراد کی نا اہلی یا اس کے لیے مطلوب اہلیت کا فقدان نہیں بلکہ سیاسی نیت ( پولیٹیکل ول) کا نہ ہونا تھا۔
اس رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں وینٹی فیئر کی ٹیم نے بلیک واٹر سے سربراہ اور سابق امریکی کمانڈو ایرک پرنس کے ہمراہ بلیک واٹر کی امریکی ریاست شمالی کیرولآئنا میں واقع تربیت گاہ، ورجینیا ریاست میں اس کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ افغانستان پاکستان سرحد پر افغان پولیس کو تربیت دینے والے مرکز کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرک پرنس نے انکشاف کیا کہ ستمبر دو ہزار آٹھ میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں جس شام خودکش حملہ ہوا اسی شام ہوٹل میں انہیں چیک ان ہونا تھا لیکن انہوں نے اپنے اسلام آباد کے سفر کا پروگرام منسوخ کردیا تھا ۔ ایرک پرنس نے وینٹی فیئر کو بتایا کہ انہیں امریکہ سے اطلاع ملی تھی کہ ان کا ایک سالہ بیٹا سوئمنگ پول میں گرگیا ہے جسے بعد میں اس کے بارہ سالہ بھائي نے بچا لیا تھا اور اس کی خیریت کی اطلاع ملنے پر انہوں نے افغانستان سے براستہ اسلام آباد ایک رات میریٹ ہوٹل مییں قیام کے بعد امریکہ جانے کے لیے اس سفر کا ارادہ ختم کر دیا تھا۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2009/12/...deer.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
12-15-2009, 09:19 PM
Post: #2
RE: Dr AQ Khan on Black Water Hitlist
[Image: fp-12.gif]


http://www.dailywaqt.com/101209
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Pre-Urban Planning For Gujar Khan And Kotli Sattian Has Been Finished As Part Of The LRE-Azan 0 555 04-08-2023 02:13 PM
Last Post: LRE-Azan
  Mayor Rawalpindi Sardar Naseem Khan told LRE-Azan 0 1,379 12-15-2021 05:19 PM
Last Post: LRE-Azan
  PM Imran Khan motivate investors to invest in Pakistan - Latest Update LRE-Azan 0 4,163 09-11-2018 03:03 PM
Last Post: LRE-Azan
  CDA claims of potable water, dirty as water supplied Salman 0 4,654 11-28-2011 11:04 AM
Last Post: Salman
  FDE teachers to observe black day today Lahore_Real_Estate 0 3,703 10-05-2011 01:20 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Energy Crisis & black sheeps LRE 0 3,870 05-16-2011 05:25 PM
Last Post: LRE
  Kashmiris observe Indian Republic Day as Black Day Lahore_Real_Estate 0 3,943 01-27-2011 02:53 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Ham aur Cholestrol (Athar Shah Khan Jedi) LRE 0 5,093 11-28-2010 11:34 AM
Last Post: LRE
  Nuclear Black Market in Georgia LRE 0 4,590 11-10-2010 10:01 AM
Last Post: LRE
  Rehman Malik: No "Black Water" in Pakistan! (Operating Il-legally in Pakistan: US) LRE 3 9,778 11-02-2010 09:40 AM
Last Post: LRE
  Bacha Khan Flyover nears completion Lahore_Real_Estate 0 3,426 10-25-2010 04:00 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Punjab government to set up industrial estates in Rahim Yar Khan Lahore_Real_Estate 0 3,553 10-23-2010 12:11 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Aamir Khan hopes for third time lucky at 2011 Oscars Lahore_Real_Estate 0 4,017 09-28-2010 02:55 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  LHC restores security protocol for Dr Abdul Qadeer Khan Lahore_Real_Estate 0 3,704 09-28-2010 02:55 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Wasim Akram, Moin Khan to play tournament in Dubai Lahore_Real_Estate 0 3,617 09-17-2010 12:35 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Dr AQ Khan at CrossRoads in the Beginning of his Career! LRE 0 3,504 08-31-2010 12:14 AM
Last Post: LRE
  Next World Cup? (Athar Shah Khan Jedi) LRE 0 5,659 08-05-2010 12:17 AM
Last Post: LRE
  Search for black box continues at Margalla Hills Lahore_Real_Estate 0 4,127 07-31-2010 01:33 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Halaakoo Khan, Baghdad aur Pakistan! LRE 0 3,876 07-13-2010 12:17 AM
Last Post: LRE
  Communication Problems of "Ushaaq" ( by Athar Shah Khan Jedi) LRE 2 8,285 07-09-2010 01:01 AM
Last Post: LRE

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)