Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Pervez Musharaf & US forces
09-27-2009, 02:04 AM
Post: #1
Pervez Musharaf & US forces
http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-new...-2009/4698

پرویز مشرف اور امریکی فوجیں
ڈاکٹر محمد اجمل نیازی

مجھے اپنی سماعت پر اعتبار نہیں آ رہا۔ کیا واقعی یہ بات ’’صدر جنرل‘‘ پرویز مشرف نے کہی ہے۔ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے منافقانہ اور ’’امریکانہ‘‘ بیان سن سن کے اب تو کسی پر اعتبار نہیں رہا۔ ’’اگر امریکہ نے اپنی فوجیں پاکستان میں داخل کیں تو ان کی واپسی نہیں ہو سکے گی‘‘۔ یہ بات اس نے خود کہی ہے یا امریکہ نے اس سے کہلوائی ہے۔ امریکہ سے پوچھے بغیر تو ہمارے حکمران باتھ روم نہیں جاتے۔ ویسے بیڈ روم بھی نہیں جاتے۔
پاکستانی حکمران تو اپنی فوجیں کہیں امریکہ سے پوچھے بغیر نہیں بھجواتے۔ اپنے علاقوں میں بھی امریکہ کے کہنے پر حکمرانوں نے پاک فوج بھجوائی ہے۔ وہ واپس نہیں آئی ہے۔وہ وہاں اپنوں کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ اس میں قصور اپنوں کا بھی ہے۔ وہ بھی اپنی فوج کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ خود لڑتے تو بھی برا تھا۔ وہ تو امریکہ اور بھارت کے کہنے پر لڑ رہے ہیں۔ عجیب بات ہے کہ دونوں لڑنے والے فریق امریکہ سے پوچھ کر لڑ رہے ہیں بلکہ امریکہ کے لئے لڑ رہے ہیں۔ اب پاک فوج کی سوات میں اندھا دھند کامیابیوں سے امریکہ پریشان ہو گیا ہے۔ تاثر یہ دے رہا ہے کہ میں حیران ہو گیا ہوں۔ کسی فوج نے گوریلا جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ امریکہ نے تو کہیں بھی کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی۔ وہ اپنی ناکامی کو بھی کامیابی سمجھتا ہے۔
امریکہ نے ویتنام میں فوج بھجوائی‘ ذلیل ہو کر واپس آیا۔ افغانستان میں ذلیل بھی ہو رہا ہے اور خوار بھی ہو رہا ہے… ذلیل و خوار۔ نکلنے کا کہتا رہتا ہے نکلتا نہیں۔ عراق سے بھی نکل رہا ہے؟ اسے نکلنا نہیں کہتے‘ وہ وہاں سے نکل کے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے طے کر چکا ہے۔ اب ’’ان کے جنرل مشرف‘‘ نے انہیں ڈرا دیا ہے؟ کہ نہ جائو ورنہ آ نہ سکو گے۔ وہ واپس آنے کیلئے پاکستان میں آ بھی نہیں رہے۔ ان کا یہیں رہنے کا ارادہ ہے۔ ویسے امریکہ کو اپنی فوجیں پاکستان میں لانے کی ضرورت بھی نہیں۔ حکمرانوں نے بھارتی سرحد سے فوج ہٹا کے افغان سرحد پر تعینات کرائی ہے۔ بھارتی سرحد پر پاک فوج اپنی مرضی سے تھی بلکہ بھارت نے اسے مجبور کیا مگر افغان سرحد پر امریکہ کے حکم پر پاکستانی حکمرانوں نے بھجوائی ہے۔ صدر زرداری سے پہلے صدر جنرل مشرف خود پاک فوج کا سپہ سالار تھا مگر وہ اقتدار پر قبضہ کر کے حکمران بلکہ سیاستدان بن چکا تھا۔ ایسے جرنیلوں کیلئے میں سیاسی جرنیل کی اصطلاح استعمال کرتا ہوں مگر صدر زرداری صدر جنرل مشرف بلکہ سیاسی جرنیلوں سے آگے نکل گیا ہے۔
بات یہ ہے کہ ’’صدر جنرل‘‘ مشرف نے یہ بیان کس طرح دیا ہے۔ اس میں ضرور امریکہ کی کوئی چال ہے۔ جب وہ اپنی پالیسی بدلتا ہے یعنی زیادہ خطرناک بناتا ہے تو ایسے بیانات اپنے لاڈلوں سے دلواتا ہے۔ ہمیں یہ بھی حیرت تھی کہ امریکہ نے صدر مشرف کی باوردی دوسری بار پانچ سال کیلئے منتخب کرایا تو ایک سال بھی نہ گزرنے دیا اور ہٹوا بھی دیا۔ اسے ہٹانے میں بھی کوئی امریکی مقصد تھا کہ جو وہ نہ کر سکا صدر زرداری کرے گا۔ صدر مشرف کے ہٹائے جانے پر ڈیل ہوئی اور خود امریکہ ضامن بنا۔ اسی لئے تو اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو رہا۔ مقدمے کیلئے صرف سیاسی ڈرامہ ہو رہا ہے۔ نواز شریف ڈرون حملوں‘ سترہویں ترمیم‘ بلیک واٹر کی آمد اور دوسرے عالمی ایجنڈے پر صدر زرداری کے ساتھ ساتھ متفق ہے۔ نواز شریف کو باور کرایا گیا ہے کہ اگلی باری تمہاری ہے۔
اب پتہ چلا ہے کہ سابق صدر مشرف کے ساتھ امریکی مہربانی کا کیا مقصد ہے‘ اسے ایوان صدر کے باہر گارڈ آف آنر کیوں دیا گیا۔ صدر مشرف کی شاہ عبداللہ سے ملاقات بھی اسی ڈیل کا حصہ ہے۔ اس کے بعد اس نے امریکہ میں صدر بش سے ملاقات کی ہے۔ امریکی بھی آجکل صدر بش سے ملنا نہیں چاہتے۔ اتنے ناپسندیدہ قاتل اور ظالم صدر سے اس کے جیسا صدر ہی مل سکتا ہے۔ آخر وہ پرویز مشرف کا ’’ہم منصب‘‘ ہے۔ اس کے بعد صدر زرداری نے صدر بش کو فون کیا ہے۔ وہ دونوں اس طرح ہم منصب ہیں کہ ہم خیال ہیں۔ پھر وہ صدر اوباما سے ملا ہے۔ یہ صدارتی پروٹوکول ہے۔ صدر اوباما کے ساتھ سرحدی گاندھی باچا خان کا پوتا اسفند یار ولی بھی بیٹھا تھا۔ روس کے ساتھ ان ’’خانوں‘‘ کے ایسے ہی تعلقات تھے جو امریکہ کے ساتھ ہیں تو کسی روسی صدر کے ساتھ انہیں کھڑے ہونا بھی نصیب نہیں ہوا تھا۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کا اگلا صدر اسفند یار ولی ہو گا۔ خان صاحب کا خیال کہ پاکستان میری صدارت کا ’’اہل‘‘ ہونا چاہئے۔ اللہ رحم کرے۔
امریکہ نے ’’صدر جنرل‘‘ مشرف سے صرف اقتدار لیا ہے‘ صدر جنرل ضیاء کی تو جان بھی لے لی تھی۔ ان لوگوں میں کیا فرق ہے جنہیں امریکہ مرواتا ہے اور جنہیں صرف حکومت سے الگ کرتا ہے اور بھی بہت سے جن کو صرف حکومت سے الگ کیا گیا ہے اور اگلی باری کا منتظر رکھا ہوا ہے۔ صدر زرداری کی بیوی کو مارا گیا کہ امریکہ کو فکر تھی کہ وہ زندہ رہتی تو اقتدار میں ہوتی اور وہ امریکہ کے لئے اتنی مفید نہ ہوتی جتنا اس کا شوہر ہے۔ معاملات کو سمجھنے کیلئے کیا کیا نشانیاں ہیں؟
آخر میں پرویز مشرف کا یہ بیان بھی سن لیں ’’پاکستان کے لئے امریکی امداد بھارت کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے‘‘ اس میں صدر زرداری کیلئے بڑا پیغام ہے۔ اس کے بعد ہی تو اس نے بھارت کو ’’فرینڈز آف پاکستان‘‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ اس سے فرینڈز آف پاکستان کی کارکردگی کا پتہ چل جائے گا۔ مزا تو جب ہے کہ بھارت اس دعوت کو ٹھکرا دے اور وہ ایسا ہی کرے گا‘ اس نے کبھی ہمیں دوست نہیں سمجھا۔ وہ تو اب ہمیں دشمنی کے قابل بھی نہیں سمجھتا۔ یہ بھی سوچیں کہ بھارت پرویز مشرف کے اس بیان پر ناراض نہیںہوا۔ اور امریکہ پرویز مشرف کے’’ اُس‘‘ بیان پر ناراض نہیں ہوا اور صدر زرداری دونوں بیانات پر ناراض نہیں ہوا۔ آپ سمجھ گئے ہونگے نا…؟ یہ بات بھی صدر زرداری صدر مشرف اور صدر اوباما کے سمجھنے کی ہے کہ پاکستان امریکی فوجوں کا قبرستان ثابت ہو گا۔ روس بھی سپر پاور تھا اور اس نے امریکہ کو بڑا سمجھایا ہے۔ اصل افغانستان اور اصل پاکستان امریکہ کے خلاف ایک ہونے والے ہیں۔

Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Ashiana Housing Scheme another scam in offing: Pervez Lahore_Real_Estate 0 4,042 06-30-2011 02:25 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Govt to sanction only 700MW RPPs, says Pervez Ashraf Lahore_Real_Estate 0 3,039 01-25-2011 12:19 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Musharaf Scared of Neighbors in London! LRE 0 3,643 12-23-2010 11:03 AM
Last Post: LRE
  US planned to send special forces into Pakistan: Bush Lahore_Real_Estate 0 3,673 11-10-2010 02:24 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Musharaf & Joint Criminal Responsibility LRE 0 3,287 10-15-2010 11:24 PM
Last Post: LRE
  Bugti, Gama aur Musharaf (Javed Ch) LRE 0 3,737 10-12-2010 11:19 AM
Last Post: LRE
  Musharaf ka Masraf (Nazeer Naji) LRE 0 3,457 10-10-2010 07:53 PM
Last Post: LRE
  Musharaf, Bugti, Balochistan & Lawers: Shaukat Aziz Was Right! (Javed Ch) LRE 1 5,560 10-07-2010 09:48 AM
Last Post: LRE
  Sardar jee, Musharaf & Wrong Number! (Javed Ch) LRE 0 3,831 10-06-2010 12:34 AM
Last Post: LRE
  'Sorry' Pervez Musharraf launches new Pakistan party Lahore_Real_Estate 0 3,494 10-02-2010 01:26 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  High-speed Internet forces cyber wings to upgrade Lahore_Real_Estate 0 3,652 08-18-2010 05:56 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Musharaf Ready to go Jail for "Awam" ! LRE 0 3,726 06-18-2010 06:30 PM
Last Post: LRE
  PTA, Ericsson join forces to launch ICT initiatives Lahore_Real_Estate 0 3,123 05-26-2010 11:07 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Indian security forces violating human rights: Canadian Consulate Naveed Yaseen 0 3,331 05-22-2010 12:33 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Well Done Raja Pervez Ashraf! LRE 0 3,506 05-18-2010 04:19 PM
Last Post: LRE
  All Pakistan Muslim League (Musharaf group) LRE 0 4,429 04-30-2010 09:38 AM
Last Post: LRE
  Tighten your belts, Khusro Pervez tells Lahoris: Commissioner announces energy conse Lahore_Real_Estate 0 4,038 04-21-2010 11:15 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Raja Pervez asks CMs to pay electricity bills Lahore_Real_Estate 0 3,246 04-20-2010 11:18 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Musharaf Buys Richmond Palace ? LRE 0 5,115 03-21-2010 09:50 PM
Last Post: LRE
  New Musharaf & Old Musharaf LRE 0 2,993 03-18-2010 10:58 PM
Last Post: LRE

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)