Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
A Page from Gen McCrystal's Diary!
06-28-2010, 11:23 PM
Post: #1
A Page from Gen McCrystal's Diary!
جنرل میکرسٹل کی ڈائری

وسعت اللہ خان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد


[Image: 100624071137_stanley_mcchrystal_226x170_afp.jpg]

چھبیس جون دو ہزار دس

کل پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ صبح میری آنکھ دیر سے کھلی اور میں معمول کے مطابق سات میل دوڑنے سے قاصر رہا۔ دوپہر تک بہی خواہوں کی کالز اٹینڈ کرتا رہا۔ تھوڑی سی بلیک کافی اور براؤن بریڈ کا ایک سلائس لیا مگر طبیعت بوجھل ہی رہی اور جانے کس وقت میک آرتھر کی سوانح عمری پڑھتے پڑھتے میں کاؤچ پر ہی پڑے پڑے سوگیا۔ حالانکہ ایسا بہت کم ہوا ہے کہ میں دوپہر میں سویا ہوں۔ ویسے رات کو بھی میری نیند چار گھنٹے سے زیادہ کی نہیں ہوتی۔

بہرحال میں نے ایک عجیب و غریب خواب دیکھا۔ جیسے کسی پاکستانی اخبار کا کوئی رپورٹر میرا انٹرویو لینے آیا ہو اور وہ میری پروفیشنل زندگی کی پوری طرح کھوج میں ہو۔

میں نے اسے بتایا کہ چودہ اگست انیس سو چون کو میں سیالکوٹ میں پیدا ہوا۔ میرے والد ہربرٹ میک کرسٹل میجر جنرل کے عہدے پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔ ہم چار بھائی اور ایک بہن ہیں۔ ہم نے یا تو فوج میں نوکری کی یا پھر ہماری شادیاں فوجی خاندانوں میں ہوئیں۔ میرا بڑا بھائی سکاٹ میک کرسٹل بھی فوج کی ایجوکیشن برانچ سے بطور کرنل ریٹائر ہوا۔

میں بھی کاکول کے لیے سلیکٹ ہوا اور اپنی خاندانی روایات کی لاج رکھتے ہوئے بہترین کیڈٹ کے طور پر سورڈ آف آنر حاصل کی۔ سنہ چھہتر میں مجھے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ بلوچ رجمنٹ کی فرسٹ بٹالین کی سی کمپنی میں کمیشن ملا۔ انیس سو اٹھتر میں پلاٹون لیڈر بن گیا۔ پھر میرا سپیشل سروسز گروپ میں سلیکشن ہوگیا اور وہ دن میں کبھی نہیں بھولوں گا جب چراٹ میں ایک امریکی انسٹرکٹر نے دورانِ تربیت میری پرفارمنس پر یہ تبصرہ کیا تھا کہ تم تو پیدائشی جنرل ہو۔

انیس سو اسی میں فورٹ بریگ نارتھ کیرولینا میں ایڈوانس تربیتی کورس کے لیے منتخب ہونے والے میں آٹھ پاکستانی افسروں کے بیچ میں شامل تھا۔ یہ میرا پہلا بیرونِ ملک سفر تھا۔ اس دوران مجھے پاکستانی اور مغربی سماج کے تقابلی مطالعے کا موقع ملا۔ مجھے دکھ ہوتا تھا کہ ہم صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں پھر بھی اپنی فرسودہ سوچ کے سبب پیچھے ہیں۔

بہرحال انیس سو ترانوے میں مجھے لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی ملی اور پنوں عاقل میں تعیناتی ہوئی۔انیس سو ننانوے میں بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی ملی اور مجھے ففتھ کور کے کراچی ہیڈکوارٹر میں بھیج دیا گیا۔دو ہزار تین میں مجھے بطور میجر جنرل ترقی ملنے کے بعد جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ اور اس حیثیت میں تین برس تک نائن الیون کے بعد بدلے ہوئے حالات میں دفاعی حکمتِ عملی کے روایتی نظریات کو جدید حقائق سے ہم آہنگ اور موثر بنانے کے لیے دن رات ایک کیا۔

سنہ دو ہزار چھ میں مجھے الیونتھ کور کی کمان دے کر پشاور بھیج دیا گیا۔ مجھے بطور پروفیشنل فوجی سب سے زیادہ خوشی تب ہوتی ہے جب کوئی چیلنج درپیش ہو۔ الیونتھ کور کی کمان اتنا ہی بڑا چیلنج تھا۔مجھے یہ سوچ کر خوشی ہوتی ہے کہ اس عرصے میں میری کمان طالبان کے سیلاب کا زور توڑنے میں کامیاب رہی اور آج طالبان آگے ہیں اور ہم ان کے مسلسل تعاقب میں ہیں۔

دس جون دو ہزار نو کو مجھے اچانک خبر ملی کہ صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کی سفارش پر چیف صاحب کے بھیجے گئے تین ناموں میں سے ایک نام اگلے چیف آف آرمی سٹاف کے لیے منظور کرلیا ہے اور یہ نام تھا جنرل سٹینلے میکرسٹل کا۔ میرے لیے یہ خوشی سے زیادہ ایک بہت بڑا پیشہ ورانہ چیلنج تھا۔

پھر وہی ہوا جو ہر چیف کے ساتھ ہوتا ہے۔ پیشہ ورانہ کاموں میں سیاسی مداخلت شروع ہوگئی۔چین آف کمانڈ کا خیال نہ رکھتے ہوئے سیاسی قیادت نے میرے ماتحتوں سے براہ راست رابطوں کو درست سمجھا۔میں نے کئی مرتبہ اشاروں کنایوں میں یہ نکتہ سمجھانے کی کوشش کی۔لیکن مس انڈرسٹینڈنگ بڑھتی چلی گئی۔

میں نے بیس جون دو ہزار دس کو چند سینئر صحافیوں اور اینکرز کو کھانے پر بلایا۔مجھے لگی لپٹی اور گھما پھرا کر بات کرنے کی کبھی بھی عادت نہیں رہی۔لہٰذا میں نے ان صحافیوں کے سامنے پوری صورتِ حال رکھ دی کہ کس طرح بے جا مداخلت کے سبب قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشنز اور جوانوں کے مورال پر اثر پڑ رہا ہے۔اگلے روز جب اخبارات اور چینلز پر اس ملاقات کا احوال سامنے آیا تو میڈیا نے اپنی عادت کے اعتبار سے نمک مرچ لگا کر رائی کا پہاڑ بنادیا۔

میرے خدشات درست ثابت ہوئے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ آگیا۔اور مجھے تئیس جون کی شام کو ایوانِ صدر طلب کیا گیا۔میرے سامنے دو ہی راستے تھے۔یا تو برطرفی کا سامنا کروں یا پھر مغربی سرحد پر جاری آپریشن کو ناکامی سے بچانے کے لیے کوئی انتہائی جوا کھیلوں۔

میں نے ایوانِ صدر روانگی سے پہلے اپنے سینئر ساتھیوں سے مشورہ کیا اور انہوں نے مجھے کسی بھی صورتِ حال میں پورے تعاون کا یقین دلایا۔اس اعتماد کی بنیاد پر میں نے بادلِ نخواستہ کڑوی گولی نگلتے ہوئے یہ فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اب ملکی ذمہ داریاں اچانک میرے کاندھوں پر آ گئی ہیں۔ مگر یہ میرا اور میرے ساتھیوں کا اصولی فیصلہ ہے کہ ضرورت سے ایک دن زائد بھی اقتدار میں نہیں رہا جائے گا اور جلد ازجلد پاکستان دوبارہ جمہوریت کی پٹڑی پر آجائے گا۔۔۔۔

مجھے نہیں معلوم اینی کب واپس آئی اور میرا کاندھا جھنجوڑ کر جگایا۔یہ نیند میں تم کیا بڑبڑا رہے تھے۔ارے تمہارا تو ماتھا بھی گرم ہورہا ہے۔۔۔میں نے عینی سے کہا مجھے بلیک کافی بنادو۔۔میک آرتھر کی سوانح عمری بدستور میرے سینے پر دھری ہوئی تھی۔اور تپائی پر واشنگٹن پوسٹ کا وہی دو دن پرانا چیختا دھاڑتا اخبار پڑا ہوتا تھا۔جس میں اوباما کے ہاتھوں میری برطرفی کی سرخی تھی۔۔۔شائد میں اس عجیب و غریب خواب کے بعد دو تین دن تک ڈائری نہ لکھ سکوں گا۔۔۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/...baat.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Uks launches ‘Desk Diary 2012’ Lahore_Real_Estate 0 3,730 12-17-2011 12:39 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  FROM THE PAPER > Front Page NAB report on beneficiaries sent to SC Lahore_Real_Estate 0 3,538 10-13-2010 01:15 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Ch Shujaat's Diary (Stuck in Flood) by Aftab Iqbal LRE 0 3,681 08-19-2010 12:18 AM
Last Post: LRE
  Gen McCrystal and End of Afghan War LRE 1 4,466 06-29-2010 01:47 AM
Last Post: LRE
  america, Gen McCrystal and Afghanistan LRE 0 3,697 06-27-2010 11:48 PM
Last Post: LRE
  NATO's General Stanley McCrystal Fears he may Fail in Afghanistan LRE 2 6,391 01-30-2010 02:44 PM
Last Post: LRE
  PML Q full page ad for development work in their tenure (snap) LahoreEstate 0 3,090 11-26-2009 12:11 PM
Last Post: LahoreEstate
  Full page ad for 200MW power plant by Nishat Group of company LahoreEstate 0 3,779 11-08-2009 05:04 AM
Last Post: LahoreEstate
  Swat diary: Music and Culture have returned to the Swat valley. LahoreEstate 0 3,440 10-04-2009 06:06 AM
Last Post: LahoreEstate
  Full page real estate ad for different cities LahoreEstate 0 3,272 10-04-2009 05:18 AM
Last Post: LahoreEstate
  Full page PTCL ad for broadband internet services LahoreEstate 0 3,552 09-29-2009 08:39 AM
Last Post: LahoreEstate
  Full page Eid Mubarik Ad from Service LahoreEstate 0 3,271 09-19-2009 11:21 AM
Last Post: LahoreEstate
  Full page ad for Eden Housing Limited LahoreEstate 0 2,987 07-08-2009 10:35 AM
Last Post: LahoreEstate
  Fed Govt ad on front page against terrorism with BB photo LahoreEstate 0 2,534 07-08-2009 10:18 AM
Last Post: LahoreEstate
  Lahore: Superior University full page ad LahoreEstate 0 4,527 07-06-2009 06:35 AM
Last Post: LahoreEstate
  Eden Vista at Eden City full page ad LahoreEstate 0 6,561 07-02-2009 09:28 AM
Last Post: LahoreEstate
  Lahore: Full page ad for Khyber Model Town and Woodlland Villa LahoreEstate 0 3,603 06-19-2009 08:44 AM
Last Post: LahoreEstate
  A Politician's Diary ( a column by Hameed Sethi) LRE 0 2,724 06-03-2009 09:01 AM
Last Post: LRE
  Pace Circle full page ad LahoreEstate 0 2,730 05-26-2009 05:35 AM
Last Post: LahoreEstate
  Islamabad Homes full page ad LahoreEstate 0 2,724 05-23-2009 08:21 AM
Last Post: LahoreEstate

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)