The following warnings occurred:
Warning [2] count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable - Line: 802 - File: showthread.php PHP 7.4.29 (Linux)
File Line Function
/showthread.php 802 errorHandler->error





Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Ramzan, Pakistan & Muslim World
08-23-2009, 09:00 PM
Post: #1
Ramzan, Pakistan & Muslim World
وہ وہ ہیں، ہم ہم ہیں!

وسعت اللہ خان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

[Image: 090309115406_wusat_byline_106x60.jpg]


[Image: 090823105608_ramazan1_283.jpg]
پنجاب میں حکومت نے آٹا سرکاری نرخوں پر فراہمی کا اعلان کیا ہے لیکن وہ کیسے اور کسے مل رہا ہے؟



سن دو ہزار تین کے رمضان سے ایک روز پہلے میں استنبول پہنچا۔ نیلی مسجد کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھایا۔ اگلے روز شام کو میں افطار کے موقع پر دوبارہ اسی ریسٹورنٹ میں گیا اور دہی کے شوربے میں پکے ہوئے بھیڑ کے گوشت کی وہی ڈش طلب کی جو گذشتہ روز منگوائی تھا۔ بل آیا دو سو دس ملین لیرا۔ میں نے ویٹر سے پوچھا کل تم نے اسی ڈش کے مجھ سے تین سو ملین لیرا لیے تھے۔ آج دو سو دس ملین لیرا لے رہے ہو معاملہ کیا ہے؟ بیرا کہنے لگا رمضان میں ہم خصوصی ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں۔ کمانے کے لیے تو سال میں گیارہ مہینے پڑے ہیں۔

میں نے یہ کالم لکھنے سے پہلے رمضان میں مختلف مسلمان ملکوں میں اشیائے ضرورت کی قیمتیں معلوم کرنے کے لیے کئی ویب سائٹس کو چھانا اور کچھ اس طرح کی معلومات سامنے آئیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ اقتصادیات نے خوراک درآمد کرنے والی چالیس کمپنیوں اور سپر سٹورز سے قبل از رمضان معاہدہ کیا کہ کھانے پینے کی دو سو اشیا کی قیمتوں میں دورانِ رمضان ساٹھ فیصد تک کمی کر دی جائے گی اور چاول، چینی اور خوردنی تیل زیرو منافع پر فروخت ہوگا۔

حکومتِ قطر نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام فوڈ سٹورز ایک سو چار ضروری اشیا ایک ماہ تک صرف قیمتِ خرید پر بیچیں گے۔ تاہم حکومت نے سیل پرموشن کے تمام آئٹمز کو ایک ماہ کے لیے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

حکومتِ کویت نے اس سال بھی رمضان سے ایک دن پہلے تک ہفتے بھر کی خوراک نمائش کا انعقاد کیا جس میں سو سے زائد مقامی و غیرمقامی کمپنیوں نے اشیائے ضرورت پچاس فیصد کم نرخ یا ایک کے بدلے دو کے اصول پر فروخت کیں۔

سعودی اخبار عکاظ کی خبر ہے کہ رمضان میں اشیائے ضرورت کی خریداری میں تیس فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ لیکن اس سال ان اشیا کی قیمتوں میں دس سے تیس فیصد کمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

آپ کہہ سکتے ہیں کہ بھئی یہ کیا بات ہوئی۔آپ توصرف تیل کی آمدنی سے مالامال ان خلیجی ریاستوں کی بات کر رہے ہیں جو رمضان میں قیمتوں میں کمی کی عیاشی برداشت کرسکتی ہے۔

چلیے مصر چلتے ہیں جو کوئی امیر ملک نہیں ہے۔ وہاں دارالحکومت قاہرہ کے تاجروں کی انجمن نے ازخود فیصلہ کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے خوردنی آئٹمز پر شرح منافع دس فیصد اور ملکی آئٹمز پر شرح منافع پانچ فیصد تک رکھی جائے گی۔ جب کہ رمضان میں گھروں میں تیار کی جانے والی خصوصی غذائی اشیا میں استعمال ہونے والے اجزا تیس فیصد کم قیمت پر فروخت کیے جائیں گے۔

تیونس میں انجمنِ دفاعِ صارفین کے رضاکار اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ دکاندار ایک ماہ تک اشیائے ضرورت کے نرخ جلی حروف میں آویزاں کریں۔ بصورتِ دیگر دکان کے لائسنس کی منسوخی کا قانون حرکت میں آ سکتا ہے۔

لبنان میں سیاسی جماعتیں اس برس بھی لاکھوں مستحقین میں ایک ماہ کے بنیادی راشن پر مشتمل رمضان ایڈ کٹ تقسیم کر رہی ہیں۔

ملیشیا کی حکومت حسبِ روایت کوالالمپور سمیت تمام اہم شہروں میں رمضان فیسٹیولز منعقد کر رہی ہے جن میں کوئی بھی دوکاندار چودہ رنگٹ کرایہ دے کر سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرنے کے لیے سٹال لگا سکتا ہے۔

بنگلہ دیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے تاجروں سے صلاح مشورے کے بعد اعلان کیا ہے کہ اگرچہ گذشتہ دو برس میں بین الاقوامی اقتصادی حالات کے سبب خوراک کی قیمت دوگنی ہوگئی ہے۔ لیکن ایک ماہ تک دو اقسام کے چاول، تین دالیں، دودھ، پیاز، خوردنی تیل، چینی اور آٹا پانچ فیصد کم قیمت پر فروخت ہوگا اور یہ نقصان رمضان میں عام دنوں سے زیادہ خریداری کے عمومی رحجان سے پورا ہوجائےگا۔

کراچی میں جمعہ کو جو کھجور ایک سو بیس روپے فی کیلو دستیاب تھی آج اتوار کو پہلے روزے کے موقع پر تین سو روپے کیلو میں بک رہی ہے۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2009/0..._sen.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Messages In This Thread
Ramzan, Pakistan & Muslim World - LRE - 08-23-2009 09:00 PM
RE: Ramzan, Pakistan & Muslim World - LRE - 08-24-2009, 05:51 PM
RE: Ramzan, Pakistan & Muslim World - LRE - 08-25-2009, 08:31 AM
RE: Ramzan, Pakistan & Muslim World - LRE - 08-25-2009, 09:51 PM
RE: Ramzan, Pakistan & Muslim World - LRE - 09-04-2009, 06:46 PM

Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Pakistan Secures World Bank Nod for USD 350 Million Funding LRE-Azan 0 215 12-22-2023 06:33 PM
Last Post: LRE-Azan
  Park View City Islamabad Ramzan Discount Offer 2023 LRE-Azan 0 635 03-25-2023 06:11 PM
Last Post: LRE-Azan
  Pakistan Joins trillion-dollar Economies Club By 25th Ranked In The World Salman 0 4,487 07-20-2017 02:06 PM
Last Post: Salman
  Planning and commerce: Muslim Town businesses suffer as road fixing delayed Salman 0 4,937 07-17-2012 01:25 PM
Last Post: Salman
  Shahbaz inaugurated Muslim Town Flyover (country’s largest flyover) Salman 0 5,899 04-30-2012 12:33 PM
Last Post: Salman
  Second phase of Muslim Town Flyover completed Salman 0 11,287 04-21-2012 12:35 PM
Last Post: Salman
  Muslim Town flyover Inauguration to be delayed by a couple of days Salman 0 4,776 04-18-2012 01:21 PM
Last Post: Salman
  Muslim town flyover: Deadline looms but only one bridge ready Salman 0 5,006 03-22-2012 02:58 PM
Last Post: Salman
  World Bank gives $5.5bn aid to Pakistan to boost growth Salman 0 4,549 12-23-2011 01:36 PM
Last Post: Salman
  Lahore :Muslim Town flyover turns a white elephant Salman 0 5,409 12-05-2011 03:37 PM
Last Post: Salman
  Muslim Town Flyover won’t be easy Lahore_Real_Estate 0 3,652 10-01-2011 02:46 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Traffic plan for Muslim Town bridge construction devised Lahore_Real_Estate 0 4,218 10-01-2011 02:42 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  My April Fool’s Day message to all Muslim brothers and sisters! Lahore_Real_Estate 0 3,784 04-08-2011 01:06 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Pakistan good enough to win World Cup, says de Silva Lahore_Real_Estate 0 3,514 03-17-2011 12:10 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  mukesh ambaani built his $ 2 Billion House on the Land of Muslim Orphan House! LRE 0 4,085 01-30-2011 02:22 PM
Last Post: LRE
  Nawaz rules out merger of Muslim League factions Lahore_Real_Estate 0 3,127 10-25-2010 03:38 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  World cannot pay for Pakistan flood disaster, says Holbrooke Lahore_Real_Estate 0 3,528 09-21-2010 11:46 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Ramzan Food Festival LRE 0 3,730 09-11-2010 01:11 AM
Last Post: LRE
  World urged to write off Pakistan’s $54 billion debts Lahore_Real_Estate 0 3,687 09-03-2010 12:12 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Ramzan In Pattani Lahore_Real_Estate 0 3,045 08-26-2010 12:00 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)