Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
حکومت کا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے خصوصی ٹربیونلز قائم کرنے کا فیصلہ
08-23-2021, 07:53 PM
Post: #1
حکومت کا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے خصوصی ٹربیونلز قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق کھربوں روپے مالیت کے سرکاری گھر اور ریاستی زمین خالی کرانے کے لیے خصوصی ٹربیونلز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خصوصی ٹربیونلز کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس جلد جاری کیا جائے گا۔

ڈان کے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آرڈیننس جاری کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے تحت ٹربیونلز قائم کیے جائیں گے۔


فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس آرڈیننس کے تحت نہ صرف غیر قانونی طو ر پر قبضہ کی گئیں سرکاری زمینیں اور جائیدادیں خالی کرائی جائیں گی بلکہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

ٹربیونلز ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں قائم کیے جائیں گے اور بعد ازاں صوبائی سطح پر ان کا قیام عمل میں لایا جائے گا، خاص طور پر ان صوبوں میں جہاں پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار ہے جن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا شامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ سرکاری زمینیں قابضین سے واپس حاصل کرنا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔


حکومت اس سے قبل بھی اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں متعدد سرکاری اراضی واگزار کرا چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے مسلح افواج کے حکام کو بھی سرکاری اراضی خالی کرنے کے نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔

آرمی، نیوی اور ایئرفورس کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اراضی خیابان اقبال جو کہ مارگلا روڈ کے نام سے جانی
جاتی ہے اور نیشنل پارک کا علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Refrence:https://www.dawnnews.tv/news/1166701
Visit this user's website Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  راوی اربن پراجیکٹ ، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل منظور LRE-Azan 0 873 01-31-2022 08:46 PM
Last Post: LRE-Azan
  سی پیک مزید 46 ارب ڈالر کے نئے منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال LRE-Azan 0 1,691 11-21-2017 12:35 PM
Last Post: LRE-Azan

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)