Pakistan Real Estate Times -  Pakistan Property News
جعلساز ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف جامع رپورٹ کی تیاری شروع - Printable Version

+- Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News (https://www.pakrealestatetimes.com)
+-- Forum: Pakistan Real Estate / Property News (/forumdisplay.php?fid=1)
+--- Forum: Latest Pakistan Property & Economic News (/forumdisplay.php?fid=4)
+--- Thread: جعلساز ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف جامع رپورٹ کی تیاری شروع (/showthread.php?tid=12537)



جعلساز ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف جامع رپورٹ کی تیاری شروع - Lahore_Real_Estate - 12-30-2010 02:50 PM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ذرائع نے بتایا کہ نیب نے اسلام آباد کی حدود میں لوگوں سے جعلسازی کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایک جامع رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی ہے جوکہ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ اسلام آباد کی حدود میں تمام تر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے رپورٹ تیار کی جائے جس میں یہ بتایا جائے اسلام آباد کی کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے شہریوں کے ساتھ فراڈ کیا اور شہریوں کو کس کس طرح سے لوٹا گیا۔ جبکہ یہ بھی بتایا جائے کہ سی ڈی اے نے اب تک اسلام آباد اور گرد و نواح میں کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی جاری کیا ہے اور قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے والی سوسائٹیز کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔