Pakistan Real Estate Times -  Pakistan Property News
شہبازشریف آج لاہور رنگ روڈ کے پیکیج 8 اور 9 کا افتتاح کریں گے - Printable Version

+- Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News (https://www.pakrealestatetimes.com)
+-- Forum: Pakistan Real Estate / Property News (/forumdisplay.php?fid=1)
+--- Forum: Latest Pakistan Property & Economic News (/forumdisplay.php?fid=4)
+--- Thread: شہبازشریف آج لاہور رنگ روڈ کے پیکیج 8 اور 9 کا افتتاح کریں گے (/showthread.php?tid=10398)



شہبازشریف آج لاہور رنگ روڈ کے پیکیج 8 اور 9 کا افتتاح کریں گے - Lahore_Real_Estate - 04-21-2010 11:24 AM

لاہور (خبر نگار خصوصی) وزیراعلیٰ شہبازشریف آج لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ کے پیکیج 8 اور 9 کا افتتاح کریں گے۔ 8 ہربنس پورہ کے قریب نہر کے پل سے لے کر ائیر پورٹ تک رابطہ سڑک پر مشتمل ہے جسے ایک ارب 52 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ کے پیکیج 9 کے تحت ہربنس پورہ کینال کراسنگ پر 2 ارب 26 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے انٹرچینج کا تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہے۔ پیکیج 9 ایک سال کے مختصر عرصے میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔