Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News

Full Version: Zardari's US Visit: $ 6000.00 Rent per Night
You're currently viewing a stripped down version of our content. View the full version with proper formatting.

زرداری دورہ امریکہ کے دوران 6 ہزار ڈالر یومیہ کرایہ والے فلیٹ میں ٹھہرے


اسلام آباد (نیشن رپورٹ) صدر زرداری نے دورہ نیویارک کے دوران روز ویلٹ کے 6 ہزار ڈالر روزانہ والے صدارتی فلیٹ میں رہائش اختیار کی۔ 3 ہزار 9 سو مربع فٹ والے اس فلیٹ میں 4 بیڈ روم‘ ایک کچن‘ روایتی رہنے اور کھانے کے کمروں کے علاوہ وسیع ٹیرس کی سہولت میسر تھی۔ اسی طرح اس سال دورہ واشنگٹن ڈی سی کے دوران انہوں نے 5 ہزار ڈالر روزانہ والے ویلرڈ انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں رہائش اختیار کی۔ حتٰی کہ کثیر رقم وزراءکی فوج اور ان کے بیٹے کی رہائش پر خرچ کی گئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ایسے ملک کا صدر جو حالت جنگ میں ہو اور جس کے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوں وہ کیسے 6 ہزار ڈالر روزانہ والے فلیٹ میں رہائش اختیار کر سکتا ہے اور انہوں نے کیوں 600 ڈالر روزانہ والے اس ہوٹل میں موجود لگژری فلیٹ میں رہائش اختیار نہیں کی اور یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اپنے خالی لگژری اپارٹمنٹ میں کیوں نہ ٹھہرے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج کوئی نہیں جانتا کہ صدر زرداری کس قدر اثاثوں کے مالک ہیں۔ دی نیشن کو صدر زرداری کے زیرقبضے اثاثوں کی 60 سے زائد ایسی کاپیاں ملی ہیں جن پر صدر زرداری کے دستخط موجود ہیں اور یہ بنک سے متعلقہ کاغذات اور دوسری معلومات ہیں۔ یہ جائیداد ایسٹ مین ہٹن‘ نیویارک کے مہنگے علاقوں میں ہے ان میں ایک لگژری اپارٹمنٹ اور ہیلتھ کلب بھی شامل ہے۔


http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-new...2009/15501
Reference URL's