Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News

Full Version: Lahore Orange Line Metro Train Feasibility Report Ready
You're currently viewing a stripped down version of our content. View the full version with proper formatting.
چین کے اشتراک سے لاہور میں ٹرین منصوبے کے 26 سٹیشن فائنل


لاہور (ویب ڈیسک) چین کے اشتراک سے لاہور شہر کے لئے 1.9 بلین ڈالر سے اورنج لائن منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور 26 سٹیشن فائنل کردئیے گئے ہیں جن میں سے 6 انڈر گراﺅنڈ تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 27 کلومیٹر دوہرا ٹریک تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے زمین خریدنے کا عمل اگلے چند ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جدید ٹرین کے 72انجن چین سے درآمد کیے جائیں گے اور یہ لوکل ٹرین کا دنیا کا جدید ترین منصوبہ ہوگا جس کا 27 کلومیٹر ٹریک علی پور ٹاﺅن سے شروع ہوکر نیاز بیگ، کینال ویو، ہنجروال، وحدت روڈ، سبزہ زار، شاہنور، صلاح الدین، بند روڈ، سمن آباد، گلشن راوی، چوبرجی، لیک روڈ، سنٹرل، لکشمی، سلطان پورہ، انجینئرنگ یونیورسٹی، شالیمار، آکری منٹ، محمودبوٹی بند، اسلام پارک، اسلام پورہ، ڈیرہ گجرہ پر ٹریفک ختم ہوگا۔ اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی تعمیر زمین پر نہیں کی جائے گی بلکہ اس کے لئے بھی میٹروبس کی طرح پلراستعمال ہوں گے

http://dailypakistan.com.pk/real-estate/...014/122522
Reference URL's