Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News

Full Version: شہبازشریف آج لاہور رنگ روڈ کے پیکیج 8 اور 9 کا افتتاح کریں گے
You're currently viewing a stripped down version of our content. View the full version with proper formatting.
لاہور (خبر نگار خصوصی) وزیراعلیٰ شہبازشریف آج لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ کے پیکیج 8 اور 9 کا افتتاح کریں گے۔ 8 ہربنس پورہ کے قریب نہر کے پل سے لے کر ائیر پورٹ تک رابطہ سڑک پر مشتمل ہے جسے ایک ارب 52 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ کے پیکیج 9 کے تحت ہربنس پورہ کینال کراسنگ پر 2 ارب 26 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے انٹرچینج کا تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہے۔ پیکیج 9 ایک سال کے مختصر عرصے میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
Reference URL's